میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکوئوں کی آماجگاہ بن گیا،ڈاکو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکوئوں کی آماجگاہ بن گیا،ڈاکو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گلبرگ پولیس کے ڈاکوئوں سے مقابلے جاری۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ڈاکوموقع پر گرفتار ۔گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس نے مشکوک جان کر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ پولیس کے ڈاکوئوں سے مقابلے جاری ہیں گزشتہ روز علاقہ پولیس موبائل گشت پر مامور تھی اسی اثنا میں پولیس پارٹی کریم آباد اپوا کالج گرانڈ پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار دو اشخاص نے پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا زخمی ملزم آصف اور ساتھی شکیل قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں