ڈکیتی کیس، سابق ایس ایس پی سائوتھ کے وارنٹ گرفتاری جاری
شیئر کریں
کیس کے اہم کردار ڈی ایس پی انڈر ٹریننگ عمیر بجاری کو پہلے ہی تفتیش کاروں نے کلین چٹ کا پروانہ جاری کر رکھا ہے ۔ واقعہ کا زمہ دار ایس ایس پی سائوتھ ٹھہرا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائے گئے حتمی چالان کو نا منظور کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی ساتھ عمران قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے دو ماہ قبل ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹائون تھانہ پیر آباد کی حدود میں تاجر کے گھر مبینہ پولیس ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا جس کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز ہوا اس کیس میں UT ڈی ایس پی عمیر بجاری سمیت متعدد پولیس افسران کے نام سامنے آئے اس کیس کے اہم کردار یو ٹی ڈی ایس پی عمیر بجاری کو تفتیش کاروں کی جانب سے پہلے ہی کلین چٹ مل چکی ہے ۔واقعہ کا قصور وار ایس ایس پی عمران قریشی اور دیگر اہلکاروں کو ٹھہرایا گیا۔ معزز عدالت نے تفتیشی افسر کے موقف کو مسترد جبکہ جمع کروائے گئے حتمی چالان کو نا منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا مقدمہ مدعی نے بدگمانی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا تاہم مدعی مقدمہ کیس سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے فقط تفتیشی افسر کے موقف کی بنیاد پر مقدمہ ختم نہیں کیا جا سکتا ۔