عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر واپس آنے کی کوشش میں ہیں، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے سر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے، عمران خان اب عدلیہ کے گھوڑے پر واپس آنے کی کوشش میں ہیں، جنرل (ر) باجوہ اگر سپر کنگ تھے تو آپ کیا تھے؟مریم نواز نے لاہور میں پارٹی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے لیپ ٹاپ دیے، سستا قرض دیا، مقابلہ پگڑی اچھالنے کا نہیں جوانوں کے لیے کام کا ہے، آپ کے بچے برطانیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 99 فیصد لوگوں نے شہباز شریف کے دور میں قرض واپس کیے، شہباز شریف نے کالجز یونیورسٹیز میں اسکالر شپ دی، آپ نے جیبیں بھریں، لوگ جیلیں کیوں بھریں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے بٹھانا چاہیے، اس گھڑی چور کو بٹھانا چاہیے تاکہ قوم کو بتائے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدے کیے، اس کے گھر کی خواتین نے کئی ارب کی چوری کی، ریاست مدینہ میں فتنے کی سزا ہے کہ اسے ختم کر دو، جب یہ حکومت میں تھا تو کہتا تھا جنرل (ر) باجوہ سے اچھا انسان کوئی نہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو سیاست انہوں نے شروع کی وہ ذہنی مریض بنانے کی ہے، اس کے بیانیے کی موت ہوچکی عمران خان کی نماز جنازہ اور تدفین زمان پارک میں ہونی چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹے بیانیے کے لیے لوگوں کو غدار کہا، کہتا ہے جنرل (ر) باجوہ سپر کنگ تھے، اگر وہ سپر کنگ تھے آپ کیا تھے؟ عوام کو بتاؤ کہ آپ نے امریکا سے معافی مانگی، آپ اب بھی صدر پاکستان کے پاس بار بار جاتے ہیں کہ میری ایک دفعہ ملاقات کرادو۔ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں، سوال بنتا ہے کہ قوم سے جھوٹ کیوں بولا گیا ؟ رجیم چینج کے معاملے میں امریکا کو باعزت کلیئر کر دیا، اگر آپ امریکا کے خلاف نہیں تھے تو قوم کو کیوں بھڑکایا؟ آج کہتا ہے سازش امریکا نے نہیں جنرل (ر)باجوہ نے کی، اس نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع دینے کی پیشکش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں آنے کے لیے بیساکھیاں چاہیے ہوتی ہیں لیکن اب اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے سر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور وہ اب عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر واپس اقتدار میں آنے کی کوششیں کررہے ہیں۔