میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے، بلاول بھٹو

مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ فارن سروسز اکیڈمی میں 42ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پیش کیا، ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نقصانات کا سامنا ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فورم پر ا?واز اٹھائی، جنیوا ریزیلئنٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کیلئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں