میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹرآکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹرآکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم ا?سٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔قبل ازیںآکاش چوپڑا نے پاکستان کاآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈکپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں