خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں 88 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
شیئر کریں
خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں 88 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے ہسپتالوں میں بے قاعدگیوں کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت انصاف کارڈ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جن تین ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں ان میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پشاور اورایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد شامل ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کی مشینری کی خریداری کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کی مد میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ لیبارٹری رسیدوں کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں رسیدوں کی مد میں 22 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایم آر آئی مشینری کی خریداری کی مد میں 23 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں انجیو گرافی مشین کی خریداری کی مد میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی لیبارٹری کے لیے خریدے گئے سامان کی رسیدیں ہی موجود نہیں۔