میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان، سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جھڑپ ،7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جھڑپ ،7 دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست 3 ملزمان ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ترجمان محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جا رہا تھا، میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرحراست تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے 4 شارٹ مشین گنز، کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اورکانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں