ایم کیو ایم ،بند سیاسی دفاتر کی بحالی ‘ گرین سگنل ملنا شروع
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے بند سیاسی دفاتر کی بحالی کے لیے پارٹی کی قیادت کو گرین سگنل ملنا شروع ہو گئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام تر معاملات طے پا گئے آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان۔ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے وفاقی سطح پر بند سیاسی دفاتر کی بحالی کے لیے رابطے جاری تھے اس ضمن میں ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ سے کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز ان کی جانب بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران کی گئی کے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو بند سیاسی دفاتر کی بحالی کے لیے اشارہ مل گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم کے متعدد بند سیاسی دفاتر ایک بار پھر کھلنے کا امکان ہے۔