میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات ، وزیر اعظم کے دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری

سینیٹ انتخابات ، وزیر اعظم کے دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔ دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ‘‘غیرت مند مسلمان’’ لکھنے میں مدد کی تھی۔2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویڑن کے کمشنر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں