میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترک صدر نے اپنے خطاب میں متعدد بار کشمیر، پاکستان کا تذکرہ کیا

ترک صدر نے اپنے خطاب میں متعدد بار کشمیر، پاکستان کا تذکرہ کیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترک صدر طیب اردوان نے متعدد بار کشمیر، پاکستان کا اپنے خطاب کے دوران تذکرہ کیا۔ کئی بار مظلوم کشمیریوں سے ترک صدر نے اظہار یکجہتی کیا اور ترک صدر نے جب یہ کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ترکی کی جدوجہد جاری رہے گی تو ارکان پارلیمنٹ نے زبردست انداز میں ڈیسک بجائے ۔ ترک صدر کشمیر کے تذکرے کے دوران ایک موقع پر انتہائی جذباتی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترکی کو مختلف مواقع پر پاکستان سے حاصل ہونے والے تعاون کا بھی ذکر کیا اور انہوں نے اپنے خطاب میں مستحکم پاکستان کے لئے نیک خواہشات اور اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ ترک صدر نے آدھے گھنٹے میں اپنا خطاب مکمل کر لیا۔ انہوں نے 11 بج کر 34 منٹ پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کیا۔ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ارکان پارلیمنٹ اور وزیٹرز گیلریوں میں موجود مہمانان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے ۔ بارہ بجے ترک صدر نے خطاب مکمل کر لیا۔ ترک صدر کے خطاب کے موقع پر پاکستان آزادکشمیر گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت مختلف ممالک کے سفرائ، عسکری قیادت اور دیگر مہمانان موجود تھے ۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں