کور کمانڈر حملہ کیس ، 9ملزمان کی سزائے موت برقرار
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ 2 ملزمان کو بری کر دیا۔جمعہ کوکراچی میں کور کمانڈر احسن سلیم حیات پر حملے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھا جبکہ 2 ملزمان کو بری کر دیا۔کور کمانڈر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2006 میں عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام، خرم سیف اللہ، یعقوب سعید خان ، نجیب اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، رائو خالد اور شعیب صدیقی کو سزائیں سنائیں تھیں۔ملزمان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نیکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ کو بری کیا ، جبکہ دیگر 9ملزمان عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، را خالد، شعیب صدیقی اور ممدا خالد کی سزائیں برقرار رکھی گئیں۔واضح رہے کہ ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے ۔