چودھری شوگر مل کیس'نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع
شیئر کریں
چوہدری شوگر مل کیس میں احتساب عدالت میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروا دی گئی، عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال نا ساز ہے ، علاج معالجہ جاری ہے ،وہ صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے ۔عدالت میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹ جمع کروائی جس کے بعد ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کردی گئی ۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ایک کلینکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نواز شریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں۔امجد پرویز نے بتایا کہ نواز شریف زیر علاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفرنہیں کر سکتے ۔