میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ کا سابق وزیر ضیا لنجار کیخلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا سابق وزیر ضیا لنجار کیخلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کے خلاف کرپشن الزامات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پر نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ضیا لنجار کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ضیاء لنجار کے خلاف کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ضیا لنجار تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر ضیا لنجار کو نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب جو بھی سوالنامہ دے اس کا جواب دیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضیاء لنجار کے خلاف انکوائری جاری ہے جس میں مزید دستاویزات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایاضیاء لنجار کے ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگالیا، انکوائری میں انکشاف ہوا کہ بنگلے کا سیل ایگریمنٹ ان کے نام ہے اور انہوں نے پراپرٹی سسر کے نام کرا رکھی ہے، بنگلے کی مالیت 9 کروڑ ہے جسے اثاثے میں شمار نہیں کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضیاالحسن لنجار نے پبلک فنڈز کی رقم فرنٹ مین کے ذریعے اپنے اکاونٹس میں منتقل کرائی اور انہوں نے میڈیکل کالج اور دیگر فنڈز کی رقم بھی ہڑپ کی۔اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے ضیاء لنجار کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جونیئر وکیل شیراز راجپر نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہافاروق ایچ نائیک کے لیے ہمارے دل میں بہت عزت ہے لیکن کیس کون چلائے گا اور یہ کب تک چلتا رہے گا۔چیف جسٹس نے کہا پوچھ کر بتائیں کب پیش ہو کر کیس چلائیں گے، بلاجواز کیس کو التوا نہیں دے سکتے۔عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد نیب کو ضیا لنجار کے خلاف ریفرنس دائر کر کے 20 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں