میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلبھوشن کیس،عالمی عدالت 18 سے21 فروری تک سماعت کرے گی

کلبھوشن کیس،عالمی عدالت 18 سے21 فروری تک سماعت کرے گی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 سے 21فروری تک ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا ء دلائل دیں گے، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا ء جوابی دلائل دیں گے۔

بھارتی وکیل کو18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک وقت دیا گیا ہے جبکہ 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلا ء پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں