کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 دن سے گیس بند،شہریوں کومشکلات
ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔۔ مختلف علاقوں میں چار دن سے گیس معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کراچی میں گیس کی بندش سے نارتھ کراچی، پی آئی بی ، جمشید روڈ، لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل، کیماڑی اور بلدیہ سمیت متعدد علاقے متاثر ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس نے روٹین کی گیس کی فراہمی بھی معطل کردی ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہے تاہم ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی اس حوالے سے کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے ۔