میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادر مان اور ساجد عرف سرکنڈی کے نام سے شناخت ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے گئے، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں