ہم حکومت میں آکرلوگوں کو تکالیف سے نکالیں گے، مراد علی شاہ
شیئر کریں
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر لوگوں کو تکالیف سے نکالیں گے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ن لیگ کی مقبولیت نہیں، انہوں نے سندھ پربالکل توجہ نہیں دی، شہباز شریف کے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں خاص پذیرائی نہیں ملی، نواز لیگ نے سینئر کارکنوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جونیئر کو صوبے کا صدر بنایا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 2013ء میں ایک لاڈلے کو لایا گیا، جب ووٹنگ چل رہی تھی تو لاڈلے نے جیت کا اعلان کیا، 2018ء میں پھر سے لاڈلے کو لایا گیا، عوام کا لاڈلہ بلاول بھٹو زرداری ہے، اس وقت الیکشن کا ماحول ہے، ہماری نظریں عوام کی طرف ہیں، سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرداد دوبارہ پیش کرنے کی کوئی اہمیت نہیں۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن عوام کی آواز ہوتے ہیں، عوام اپنے حقیقی نمائندے جلد چاہتی ہے، ن لیگ کے ساتھ 16ماہ اچھی حکومت رہی، مگر ہمیں معاشی پالیسیوں پر اعتراضات تھے، شہباز حکومت میں پہلے ایک پھر دوسرا وزیرخزانہ لایا گیا، ان کی معاشی پالیسیاں غلط تھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی کمزوریاں تھیں، شہباز حکومت میں جو وزارتیں پیپلزپارٹی کے پاس تھیں ان پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی، بلاول بھٹو نے ملک کو مہنگائی سے نکالنے کیلئے معاشی پروگرام دیا ہے۔