میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار

پنجاب سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی۔ ان سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوئے۔دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں