میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات  اتوار کو ہی ہوں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے  اتوار کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں