میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کے اڈانی گروپ نے اسرائیلی بندرگاہ خرید لی

بھارت کے اڈانی گروپ نے اسرائیلی بندرگاہ خرید لی

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کے اڈانی گروپ نے اسرائیلی بندرگاہ حیفا کی بالآخر خریداری مکمل کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ بھارت کے اڈانی گروپ کی قیادت میں ایسوسی ایشن نے اسرائیل میں حیفا بندرگاہ کی 1.15 ارب ڈالرز میں خریداری مکمل کرلی ہے۔ حیفا بندرگاہ کی فروخت میں اسرائیل کو پانچ سال لگے ہیں۔ اسرائیل اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی لانے اور اسرائیلی بندرگاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے کی کوششوں کے لیے سرکاری بندرگاہوں کو فروخت کر رہا ہے اور نئی نجی ڈاکیں تعمیر کر رہا ہے۔ اسرائیل میں 99 فیصد سامان کی درآمد و برآمد سمندری راستے کے ذریعے ہوتی ہے اور اسرائیل کو اپنی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے بندرگاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا وہ بولی جیتنے والے گروپ اڈانی پورٹس اور کمیکل لاجسٹک گروپ گیڈٹ کو حیفا بندرگاہ فروخت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں