میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد،سی سی اے کے امتحانی نتائج میں ہیراپھیری

سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد،سی سی اے کے امتحانی نتائج میں ہیراپھیری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد، سی سی اے 2020 کے امتحانی نتائج میں ہیراپھیری، تحقیقاتی ٹیم نے آج 9 ملازمین کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا، 7 افسران اور دو چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو نوٹس جاری، 5 ملازمین کو کچھ دن قبل معطل کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت لئے جانے والے مشترکہ مقابلے کے امتحان (سی سی اے 2020 میں ہیراپھیری میں معطل ملازمین سمیت 9 ملازمین کو آج تحقیقاتی ٹیم نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے 7 افسران اور 2 نچلی درجے کے ملازمین کو نوٹس جاری کردیے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی کنٹرولر شوکت اجن، ایڈیشنل کنٹرولر نور محمد درس، اسسٹنٹ کنٹرولر محمد یوسف کلہوڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالخالق جمالی، سپرنٹنڈنٹ شاہنواز شاہ، فاروق نور خان، جونیئر کلرک نذیر کلہوڑو اور ڈرائیور غلام اکبر ابڑو کو سی سی اے 2020 میں ہیراپھیری کے الزام میں آج بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی مقرر کردہ نگران ٹیم نے سی سی اے 2020کے امتحانات میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد معاملے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں