میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کے جھٹکوں کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرمہنگائی کا سونامی

بجلی کے جھٹکوں کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرمہنگائی کا سونامی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بجلی کی قیمتوں میںاضافے کے بعد ملک میںمہنگا ئی کا سونامی آگیا۔اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خشک دودھ، صابن، سرخ مرچ، نمک، مصالحہ جات، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیا مہنگی ہوگئی ہیں۔شہریوںکا کہنا ہے کہ حکومت یو ٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت کو بھی دور کرے اور قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق نہانے کے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے ۔ کھانے کی سوئیاں کا پیکٹ8 روپے ،بچوں کے34 کے پیک کا ڈائپر60 روپے۔ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کردیاگیاہے۔اسی طرح 250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے، ملٹی پرپز کلینر کی قیمت بھی 29 روپے ،جوتوں کی پالش میں10 روپے تک، جوتے چمکانے والی75 ملی لیٹر کے لیکوڈ 12 روپے ، ٹوتھ برش کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ،275 ملی لیٹر مائوتھ واش 20 روپے، 225 ملی لیٹر ہینڈ واش 10 روپے تک مہنگا ہواگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے ، 50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے ، 1.4 کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے ، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پہلے ہی مہنگا کیا جا چکا ہے ۔ قبل ازیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22 سے 27 روپے اضافہ کیا گیا تھا ۔یہی نہیں، سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا اور مشروبات کی 8 سو ملی لیٹر کی بوتل 31 روپے مہنگی ہوئی ۔ 50 گرام مرچ کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کیا گیا۔ 50 گرام ادرک کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں