میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،کورنگی ،سینٹرل ضلع میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکا دینے کی تیاری

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،کورنگی ،سینٹرل ضلع میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکا دینے کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:اسلم شاہ)سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی کے دو اضلاع کورنگی، سینٹرل اور ضلع کونسل میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا ایک بار پھر انٹرنیشنل پیشکش طلب کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس امر کی تصدیق بورڈ کے حکام نے کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ یہ پیشکش طلب کی جارہی ہے، اس کے بعد کراچی کے ساتوں اضلاع اور ضلع کونسل کراچی میں کچرا اٹھانے اور اس کو لینڈ فل سائیڈ تک پہنچانے کاکام مکمل ہوجائے گا، کراچی کے بعض علاقوں میں کچرے کے ڈھیر تھے، ان کو ادارے کی 15روزہ مہم کے دوران 30ہزار کے لگ بھگ کچرا اٹھایا اور اس کو لینڈفل سائیڈ پہنچایا گیا ہے۔ اس بار ے میں سند ھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے دعویٰ کیا ہے،بو رڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر چنہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے ایک مہم جلد چلائی جائے گی،جس کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ کراچی کے کسی بھی علاقوں میں کچرے کا ڈھیر موجود نہیں اورتمام بیک لوک کو ختم کردیا ہے ،اگرکسی علاقے یا محلہ میں موجود ہے تو اداروں کے پوٹل یا کمپلین بکس میں شکایات اندراج کرائیں۔ واضح رہے کہ سند ھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی ناقص کارکردگی کی وجہ کراچی میں کچرے اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا معاملہ ملک اوربیرون ملک تک مسئلہ کھڑا ہوتا رہا ہے اور اس پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازع کی فضاء پیداہوچکی ہے۔ کراچی میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے پر سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے ہیں ، شہریوں میں بھی تشویش کی فضاء موجود ہے، کراچی کے پہلے مراحلے میں ضلع جنوبی اور شرقی کوچینی کمپنیوں کو سات سال کیلئے ٹھیکہ پر دیا اور دوسرے مراحلے میں ضلع غربی ،ملیر کو کنٹریکٹ بھی دیدیا گیا ہے، نئے ضلع کیماڑی میں پہلے ہی نجی کمپنی نے کام شروع کررکھا ہے، معاہدے کے تحت 2025ء تک کمپنی کو کام کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، اب کورنگی اور سینٹرل ضلع میں بھی کچرے اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا ٹھیکہ دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے، دواضلا ع میں کنٹریکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ایک درجن گاربز اسٹیشن سے کچرا اٹھاکر لینڈ فل سائیڈ میں پہنچانے میں مدد کررہا ہے۔ ٹھیکہ دینے کے بعد ان اضلا ع میں نجی کمپنی کی تمام ترذمہ دارہوگی، بورڈ کے اعداد شمار کے مطابق کراچی میں نئے سال 2021ء کے پہلے ماہ کی ایک سے 11جنوری تک 70ہزار805ٹن کچرا لینڈفل سائیڈپہنچایا گیا ہے اوسط یومیہ7ہزار ٹن کچرے کو کراچی کے دو لینڈ فل سائیڈ جام چاکرومنگھوپیر اور گند پاس حب ریور روڈ تک پہنچارہے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق 3ہزار 475ڈمپر ز کے ذریعے یہ کچرا لے جایا جائے گیا ہے اور اوسط یومیہ 316ڈمپرز کے ذریعے 6ہزار 436ٹن کچر ا لینڈ فل سائیڈ لے جارہا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری کو 350ڈمپر زسے 7101ٹن، 2جنوری کو 379ڈمپر زنے 7515ٹن، 3جنوری کو 231ڈمپرز نے 5620ٹن، 4جنوری کو 368ڈمپرز نے7681ٹن، 5جنوری کو377ڈمپرز نے7548ٹن، 6جنوری کو200ڈمپرز نے3903ٹن، 7جنوری کو 305ڈمپرزنے5798ٹن، 8جنوری کو 242ڈمپرز نے4831ٹن، 9جنوری کو393ڈمپرز نے 7253ٹن، 10جنوری کو266ڈمپرزنے6380ٹن اور11جنوری کو 364ڈمپرز نے 7169ٹن کچر ے کو لینڈ فل سائیڈ میں پہنچایا گیا تھا۔بورڈ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ادارے کی دن بدن کارکردگی بہتر ہورہی ہے، صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل نگرانی سے نجی ادارے کام کو بہتر بنارہے ہیں۔لینڈ فل سائیڈ میں کراچی کے سات DMCsکے علاوہ ضلع کونسل کراچی ، فیصل ، کلفٹن اور کراچی کنٹوٹمنٹ بورڈز بھی کچرا ڈال رہے ہیں۔ منوڑا، کورنگی کریک اور ملیر کنٹوٹمنٹ بورڈز اپنا کچرا سمندر میں ڈال رہے ہیں۔ پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان اسٹیل ملز، سول ایوی ایشن، سبزی منڈی، صنعتی زون اور سائٹ لمیٹڈبھی اپنا کچرا لینڈ فل سائیڈ میں نہیں ڈال رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں