میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کو 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد منظور

ٹرمپ کو 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد منظور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد منظور کرلی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد پر امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25 آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کے مواخذے کی کوشش عوام میں سخت ناراضی کاباعث بن رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں خود شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں