میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق آئی جی ، افسران کیخلاف کرپشن کیس میں وکلا کی عدم حاضری پرعدالت برہم

سابق آئی جی ، افسران کیخلاف کرپشن کیس میں وکلا کی عدم حاضری پرعدالت برہم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اوردیگر افسران کیخلاف کرپشن کیس میں وکلا کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ کیایہاں ہم فارغ بیٹھے ہیں ؟،فاروق ایچ نائیک کے پاس پیش ہونے کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا، عدالت نے ملزموں کے وکلا کو آخری مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سا بق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اور دیگر افسران کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر سماعت ہوئی،ملزموں کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر چیف جسٹس برہم ہوگئے ۔جونیئروکیل نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں مہلت دی جائے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک ملزموں کی ضمانت حاصل کرنے کے بعد پیش ہی نہیں ہورہے ،ہم غلام حیدرجمالی اوردیگر عبوری ضمانت ابھی خارج کردیتے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کیایہاں سب فارغ بیٹھے ہیں ؟،فاروق ایچ نائیک کے پاس پیش ہونے کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا، عدالت نے ملزموں کے وکلا کو آخری مہلت دیدی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ وکلاپیش نہ ہوئے تو ملزموں کی عبوری ضمانت کا حکم نامہ واپس لے لیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں