میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی امیرترین شخصیات میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل

دنیا کی امیرترین شخصیات میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیرترین شخصیات موجود ہیں، جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔ 2019کی شروعات میں سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے امیر10افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پر ہیں، ان کی دولت تقریبا 7.2 ارب ڈالر ہے۔

اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں۔دوسر ے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 3.8 ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر میاں منشا ہیں جن کی دولت کا اندازہ 1.9 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8 ارب ڈالر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف، بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ہاشوانی، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں