پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو رخصت ہوئے 7برس بیت گئے
ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کواس دنیا سے رخصت ہوئے 7برس بیت گئے ان کی7ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
محض نو بر س کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں انہوںنے کم عمر ی میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعد اعزازات سے نوازا گیا
ارفع کریم کو 22دسمبر2011کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ میں داخل کروایاگیاجہاں پر وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری 2012ء کو انتقال کرگئیں –