میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان جانیوالا پانی روک کر 5 بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا،وزیرآبی وسائل

پاکستان جانیوالا پانی روک کر 5 بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا،وزیرآبی وسائل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے کہاہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے پانچ بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا۔یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اْجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گڈکری نے کہاکہ دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔اس سے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو فائدہ ہوا۔نتن گڈکری کے مطابق یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اْجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں