میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اوربشریٰ بی بی کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے ،سہیل آفریدی کا الزام

عمران خان اوربشریٰ بی بی کو آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے ،سہیل آفریدی کا الزام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سردیوں کا سامان فراہم نہیں کیا جا رہا، بانی کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا شرمناک اقدام
صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، وزیراعلی کی گفتگو

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بیعزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سہیل افریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائیند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں