میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کا راج برقرار

سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کا راج برقرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کا راج برقرار، محمود آباد کی تنگ گلیوں میں کمرشل عمارتوں کی تعمیرات جاری ہے، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی نگرانی میں کرپٹ افسران شہر کے انفراسٹرکچر کی تباہی میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیے قائم شدہ ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران خود غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، ادارے کے اعلیٰ افسران سے نچلے گریڈ تک کے افسران کی ملی بھگت سے بلڈرز مافیا کی چاندی ہے، کراچی کے ضلع شرقی محمود آباد میں تنگ گلیوں میں ڈایریکٹر عبدالرقیب کی کھلی اجازت اور بھاری رشوت کے عوض بلڈرز مافیا کی غیرقانونی تعمیرات جاری ہے، محمود آباد نمبر 6، گلی نمبر 33c، پلاٹ نمبر 1002 پر 5 منزلہ عمارت کی تعمیرات، پلاٹ نمبر 922 پر 4 منزلہ عمارت، پلاٹ نمبر 952 پر 5 منزلہ عمارت، پلاٹ نمبر 1183، 1184 پر خلاف ضابطہ پورشن یونٹ کی تعمیرات کی جارہی ہے جو کہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے، جبکہ وزیر محکمہ بلدیات مبین جمانی، ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو سمیت دیگر متعلقہ حکام غیرقانونی امور پر مسلسل خاموش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں