میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ سندھ ایجوکیشن مافیا کے سامنے بے بس

وزیر اعلیٰ سندھ ایجوکیشن مافیا کے سامنے بے بس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے ڈائریکٹر اسکولز کراچی یار محمد بلادی کو معطل کرنے میں ناکام ہوگئے یاد رہے کہ نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے گزشتہ ہفتے کراچی کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا تھا ، کلاسوں میں فرنیچر اور کمپیوٹر لیب میں آلات کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تعلیم کے لیے 25 فیصد بجٹ مختص ہونے کے باوجود کلاسوں میں ناتو فرنیچر موجود ہے اور ناہی کمپیوٹر پھر بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے جبکہ 40 فیصد بچے غیر حاضر رہتے ہیں، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈائریکٹر اسکولز یار محمد اور دیگر افسران کی معطلی کے احکامات جاری کیے تھے ، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاوس سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا تاہم وزیر اعلی سندھ کے معطلی کے فیصلے پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈائریکٹر اسکولز کی معطلی کے حکم کو سندھ انتظامیہ نے نظر انداز کررکھا ہے ، ڈائریکٹر اسکولز یار محمد اپنے عہدے پر تعینات رہتے ہوئے سرکاری ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں