میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد ، اربوں روپے کے فراڈ سے متعلق اہم سرکاری دستاویزات چرالی گئیں

ادارہ ترقیات حیدرآباد ، اربوں روپے کے فراڈ سے متعلق اہم سرکاری دستاویزات چرالی گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اربوں روپے کے فراڈ کو تحقیقاتی اداروں سے چھپانے کی خاطر ادارہ ترقیات حیدرآباد سے سرکاری دستاویزات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، اعلی سرکاری افسران حیدرآباد کے عارف بلڈر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں ، جعلی اسکیموں کے لیے سرکاری دستاویزات میں کی گئیں جعلسازیوں کو چھپانے کی خاطر حرکت میں آنے والے افسران شواہد میں ردوبدل کرنا چاہتے ہیں تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات، رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے مرکزی کردار عارف بلڈر نے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے اپنی تمام اسکیوں کا ریکارڈ ہی غائب کروا دیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری ادارہ ترقیات نے عارف بلڈر کی سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ذرائع کے مطابق عارف میمن کی سرپرستی کرنے والے سرکاری افسران ادارہ ترقیات پر قابض ہیں، عارف بلڈر کی صادق لیونا ، عمار سٹی ، نقاش ولاز ، مصطفیٰ بنگلوز ، بسم اللہ سٹی ، الرحیم ، الکریم ، بسم اللہ ٹاور سمیت تین درجن سے زائد اسکیمیں برسوں گزجانے کے باوجود نامکمل ہیں اور اربوں روپے دینے والے الاٹیز مالکانہ حقوق سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ بھی عارف میمن مافیا کا اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں ، جنہوں نے منصوبوں کے لے آؤٹ پلان تبدیل کروانے میں مرکزی سہولت کار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں