قومی امن کو یقینی بنانے کیلئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیرہے، شرجیل میمن
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملے اور پاک فوج کے 23 جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔شرجیل میمن نے پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ قوم حملے میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، وطن عزیز کا امن سبوتاڑ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قوم شہداء اور ان کے اہلخانہ کی مشکور ہے۔