میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی ،معاشی تباہی میں آئی ایم ایف نے پیروں میں بیڑیاں ڈال دیں، وزیراعظم

مہنگائی ،معاشی تباہی میں آئی ایم ایف نے پیروں میں بیڑیاں ڈال دیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمارے پیروں میں بیڑیاں ڈال دی ہیں۔حیدرآباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر حالیہ سیلاب سے اتنی بڑی تباہی ہوئی جس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، 30ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، 9جنوری کو جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے، وہاں پر ہم اپنا کشکول نہیں لیکر جائیں گے، اپنا حق مانگنے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مخالفین خدارا ہوش کے ناخن لیں، جان بوجھ کر ہیجانی کیفیت پیداکرنیکی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان ایک پتھردل انسان ہیں۔اس سے قبل سکھر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیتحت بنیگا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا ، جس میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے۔ ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوؤں کی یہی بنیاد ہے، افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی ہمیں ترقی کی دور میں آگے لے کر چلنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں