میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی ایجنسی را ملوث نکلی، نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی ایجنسی را ملوث نکلی، نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہے اور اس حوالے سے بھارت کی کارروائیاں کسی دشمن ملک سے بھی آگے جا چکی ہیں۔ جوہر ٹائون بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بین الاقوامی براداری کو دیے جائیں گے،یواین میں بھی معاملہ اٹھایا جائے گا، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے،پولیس کی موجودگی کی وجہ سے گاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، یہ بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔اسلام آباد میں ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب عمران محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جو کہ ایک ایسا رجحان ہے جس میں ہم ہر روز نئی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں۔ملک کی اندرونی سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی سے متاثرہوا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ ہوا، پولیس کی موجودگی کی وجہ سے گاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، یہ بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیرمیں اس صدی کا بدترین ظلم کیا، اپنے ظلم کو چھپانے کیلئے ہرقسم کی دہشت گردی کرتا ہے۔ بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔ انکا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جہاں پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر نے قربانیاں دی ہیں اور اس کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہے اور اس حوالے سے بھارت کی کارروائیاں کسی دشمن ملک سے بھی آگے جا چکی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنے بدترین ظلم کو چھپانے کے لیے ایسا کر رہا ہے اور اس ظلم کا جواز پیش کرنے کے لیے نئے بہانے تلاش کرکے بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل کرتے ہیں اور پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کا بیان ہی کافی ہے کہ بھارت کسی نہ کسی طرح پاکستان میں ہر دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے وہ ہم نہیں کر پائے مگر کچھ حد تک کامیابی ملی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جوہر ٹائون میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں جس کے ثبوت بین الاقوامی براداری کو دیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں