میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادویات کے بحران کا خدشہ، وزارت صحت کا وزارت خزانہ کو خط

ادویات کے بحران کا خدشہ، وزارت صحت کا وزارت خزانہ کو خط

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزارت صحت نے ملک میں دواؤں کے بحران کے خدشے کے پیش نظر وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق ادویات کے خام مال کیلئے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔ دوسری جانب پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہیں، ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہو گا۔ علاوہ ازیں ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پیٹرولیم اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پیٹرولیم اور فارما سیوٹیکل کیلئے ایل سیز بند نہ کی جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں