ریکوڈک پر قانون سازی، سردار اختر مینگل ناراض، حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور
جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ریکوڈک سے متعلق قانون سازی، حکومت کے اتحادی سر دار اختر مینگل ناراض ، پندرہ دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور و مشاورت بھی شروع کر دی۔ اس ضمن میں سرداراختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر سردار اختر مینگل ناراض ہیں، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہو گی۔ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔