میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سیپا میں اندھیر نگری چوپٹ راج

محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سیپا میں اندھیر نگری چوپٹ راج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سیکریٹری ماحولیات نے بھگوڑے افسر کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو سینارٹی واپس کرنے کی سفارش کردی۔ ڈی جی سیپا نعیم مغل تاحال بھگوڑے افسر کے خلاف کارروائی نہ کرسکے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میں کیمسٹ کے طور پر تعینات ہونے والے ریجنل آفس کے لیبارٹری انچارج گریڈ 17 کے افسر محمد کامران خان کچھ برس پہلے اچانک کینیڈا چلے گئے، وہ کینیڈا میں کیلگری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کادعویٰ کرتے رہے ، نان کیڈر ڈی جی نعیم احمد مغل کی پشت پناہی کے باعث کیمسٹ محمد کامران خان نے چھٹی کی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی اور تنخواہ سمیت مالی مراعات سیپا سے وصول کرتے رہے، گریڈ 17 کے کیمسٹ محمد کامران خان کو سابق سیکریٹری ماحولیات نے بھگوڑا قرار دیااور ڈی جی سیپا نعیم مغل کو کارروائی کے لیے خط ارسال کیا جس پر ڈی جی سیپا نے کوئی کارروائی نہیں کی،ڈی جی سیپا کے آشیرباد سے محمد کامران خان کینیڈا کے پاسپورٹ پر واپس آگئے اور انہوں نے ابھی تک پی ایچ ڈی کی کوئی ڈگری سیپا میں جمع نہیں کروائی۔ بھگوڑے افسر کی واپسی پر ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے محمد کامران خان کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دے دی اور سینٹرل، کیماڑی اضلا ع کا انچارج بھی بنا دیا۔ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد سیکریٹری ماحولیات سندھ نے کیس کے حقائق اور حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو سینیارٹی رضاکارنہ طور پر واپس کرنے کی سفارش کردی ہے لیکن بھگوڑے قرارپانے والے افسر نے ابھی تک سینیارٹی واپس نہیں کی۔ سیپا کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کئی سال تک کینیڈا میں بیٹھ کر تنخواہ کے ساتھ مالی مراعات حاصل کرتا رہا ، ان کی غیر موجودگی پرسیپا سے ان کو فراری قرارد یا گیا ، ایک فراری افسر کی جانب سے لاکھوں روپے وصول کرنااورعہدے پانا سیکریٹری ماحولیات اور ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کے معاملات پر سوالات اُٹھاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں