میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک دنیائے بینکار ی میں اپنا نام گنوا بیٹھا

نیشنل بینک دنیائے بینکار ی میں اپنا نام گنوا بیٹھا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بین الاقوامی رینکنگ کے علاوہ پاکستان میںپہلے نمبر پر کبھی شمار ہونے والا قومی مالیاتی ادارہ نیشنل بینک آف پاکستان بینکنگ کے رینکنگ ایوارڈ کا ایک بھی ایواڈ حاصل نہ کر سکا اور دنیائے بینکاری میں اپنا نام اور مقام ہی گنوا بیٹھا۔ سال 2021-2022 کے لیے پاکستان بینکنگ ایوارڈ کے لیے حبیب بینک منتخب کیاگیا ہے جبکہ آٹھ بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان کسی درجے میں نہیں ہے جس سے اندازا کیا جاسکتا ہے کہ قومی ادارے کی کاروباری پرفارمنس تیزی سے زوال پزیر ہے ۔بینک انتظامیہ سالانہ منافع کی شرح کو تمام بینکوں سے زیادہ ظاہر کرکے بنیادی طور پر عوام کو جمع تفریق کی گتھیوں میں الجھا کر گمراہ کیا جاتارہا ۔ ذرائع کے مطابق بینک کے سالانہ منافع میں پنشنرز کی مد میں ان کے اپنے 65 ؍ارب روپے کی انوسٹمنٹ سے حاصل شدہ رقم اور ملازمین کی مراعات میں ظالمانہ کٹوتیوں کے ذریعے شامل کی جاتی ہے جسکا گزشتہ 5 سال سے سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فیصلہ پر ریویو پٹیشن کی آڑ میں جعل سازی جاری ہے۔ اس دوران مرنے والے ملازمین کی جانب سے قتل عمد کے مقدمے کی تیاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں