میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں، لاہور ہائیکورٹ

وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں، لاہور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے ۔عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئر اورنوجوان وکلا پھولوں کے گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔ جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے ، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں