میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مٹھی میں بہت بری حالت ہے خود حالات دیکھ کر آیا ہوں، چیف جسٹس

مٹھی میں بہت بری حالت ہے خود حالات دیکھ کر آیا ہوں، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مٹھی میں بہت بری حالت ہے خود حالات دیکھ کر آیا ہوں۔دورے کے موقع پر کچھ انتظامات کرائے گئے تھے اور وہاں نرسیں اور ڈاکٹر ہمارے دورے کے لیے بلوائے گئے بعد میں چادریں اور کھیس ٹرک میں لاد کر واپس بھیج دیے گئے۔جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے تھرپارکر میں غذئی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سندھ حکومت کے نمائندے نے پیش ہو کر بہتری کے لیے کچھ وقت مانگا۔
اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں خود وہاں پر حالت دیکھ کر آیا ہوں جن حالات میں لوگ رہ رہے ہیں وہ قابل افسوس حالات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو آر او پلانٹ کا پانی بھی پی لیا اور اپنے ساتھ بوتل بھر کے بھی لے آیا ہوں تاکہ اس کی کوالٹی یہاں پر چیک کروائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تو وہاں پر ایک بوند پانی بھی نہیں پیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر انتظامات صرف ہمارے دورے کی حد تک کیے گئے تھے اور چارپائیاں بچھا کر ان پر کھیس بچھائے گئے اور مریضوں کو وہاں پر لٹایا گیا تھا جونہی ہم وہاں سے روانہ ہوئے تو ساری چیزیں ٹرک میں ڈال کر واپس بھجوادی گئیں۔ عدالت نے صورتحال میں بہتری کے حوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں