ملک جس نے لوٹا اسے بچ کر نہیں جانا چاہیے، اسد عمر
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے جس نے ملک لوٹا اسے بچ کر نہیں جانا چاہیے، عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے کام کرنیوالوں کی قدر کرتا ہوں، پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضا یہ ہے اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو۔