سیہون ڈیولپمنٹ ،غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی آڑ میںدھندہ شروع
شیئر کریں
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو، غیرقانونی اسکیموں کو نوٹس کے آڑ میں دھندا، علی رضا ابڑو نامی پرائیوٹ شخص نے ایس ڈی اے کے سسٹم کی کمان سنبھال لی، بدنام زمانہ افسر اسحق کھوڑو بھی سسٹم سے مستفید، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی آڑ میںدھندہ شروع کردیا گیا، ایم نائن موٹروے پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں سینکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی اور جعلی رہائشی اسکیمیں موجود ہیں جن کا ریونیو رکارڈ بھی جعلی ہے تاہم سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سسٹم نے فی ایکڑ پانچ سے سات لاکھ روپے لے کر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ، ایم نائن موٹروے پر سینکڑوں جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے نام پر شہری اربوں روپے سے ہاتھ دھو چکے ہیں، کچھ عرصہ قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کے عہدے پر فائز بدنام زمانہ افسر اسحٰق کھوڑو کو ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے انتہائی قریبی ساتھی محمد خان ابڑو نے اسحٰق کھوڑو کی تعیناتی کروائی تھی، اسحٰق کھوڑو کی تعیناتی کے بعد علی رضا ابڑو نامی پرائیوٹ شخص کو سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تمام سسٹم سونپ دیا گیا جس کے زیر نگرانی اسحق کھوڑو نے وصولیوں کا بازار گرم کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے متعدد اسکیموں کے ریونیو ریکارڈ یعنی کھاتوں کو منسوخ کرنے کے باوجود سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسکیموں کی این او سی معطل نہیں کی اور کروڑوں روپے لے کر بلڈرز کو جعلسازی کے ذریعے لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے ، علی رضا ابڑو کی سرپرستی میں قائم سسٹم کی بارے اہم انکشافات آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے ۔