میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیرِ داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے رد و بدل کا آغاز ہے جبکہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم طویل مدتی فیصلوں کے لیے حکومت میں اپنی ٹیم مضبوط کر رہے ہیں۔کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم رشی سونک روشن مستقبل کے لئے طویل مدتی فیصلے چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں