میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن نے عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقات بند کردی

اینٹی کرپشن نے عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقات بند کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اینٹی کرپشن نے عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقات بند کردی، کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے عارف بلڈرز کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، عارف بلڈرز کی تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگی گئیں تھیں، عارف بلڈرز کے سامنے تحقیقاتی ادارہ ڈھیر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں، کچھ عرصہ قبل اینٹی کرپشن نے حیدرآباد شہر میں عارف بلڈرز کی جانب سے رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی قانونی تعمیرات سمیت مختلف سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کرکے ریونیو، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات سے رکارڈ طلب کیا تھا تاہم وہ تحقیقات بغیر کسے منطقی انجام پہنچائی بند کردی گئیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں مافیا طرز پر کام کرنے والے عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقاتی ادارے ہتھیار ڈالتے ہوئے تمام شکایات کو سرد خانے کے حوالے کرکے تحقیقات کو بند کردیا ہے، عارف بلڈرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں الاٹیز کی سینکڑوں درخواستیں موجود ہیں لیکن اینٹی کرپشن کارروائی کرنے سے گریزان ہے، ذرائع کے مطابق اکثر شکایات ڈبل فائلنگ، فائل منسوخ کرنے اور ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے اور منصوبوں کے نقشوں میں تبدیلی کی ہیں، واضع رہے کہ عارف بلڈرز پر دریائے سندھ کے کچے محکمہ آبپاشی کے زمینوں، رفاہی و سرکاری پلاٹس سمیت غیرقانونی تعمیرات کے سنگین الزامات ہیں جبکہ عارف بلڈرز کی مافیا منظم انداز میں جرائم پیشہ افراد کی مدد سے قدیمی دیہات پر قبضون کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں