میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے، مریم نواز

غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو بہت مبارک پیش کرتی ہوں۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی خوشیاں، امن اور ترقی نواز شریف کی قیادت میں ہمیں بیحد عزیز اور مقدم ہے،غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے،اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں مزید مواقع دیں گے ،اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مضبوطی ہے،اس دن ہم اقلیتوں کی وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں