میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی تقرری نہیں انتخابات اہم ہیں، فواد چوہدری

آرمی چیف کی تقرری نہیں انتخابات اہم ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں، ہمارے لیے آرمی چیف کی تقرری نہیں بلکہ الیکشن زیادہ اہم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے واحد لیڈر ہیں جولوگوں کو جوڑتے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک شادی ہال میں اپنا فنکشن تک نہیں کرسکتے۔فوادچوہدری نے کہا کہ ہماری واضح پالیسی ہے کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، ہمارے احتجاج میں خواتین اور بچے بھی ا?ئے ہوتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ فوج اور ادارے بھی میرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آدھی کابینہ پاکستان میں موجود نہیں ہے، یہ لوگ حیلے بہانوں سے ملک سے فرار ہوتے ہیں یہ لوگ 5دن سے لندن بیٹھے ہیں اور فیملی میٹنگز ہورہی ہیں ملک کی فکر نہیں۔ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں، فوج ہمارا ادارہ ہے شریف فیملی اس کو متنازع بنارہی ہے، بڑے مقدمات میں ملوث ملزمان لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیا ملتوی کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا الزام پی ٹی آئی کے احتجاج پر عائد کرنے کے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اہم وزیر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولتے ذرا بھی مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ہے صرف پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے تجزیہ کار اپنے حکمرانوں کو رائے دے رہے ہیں اور ان کا تجزیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے تعلق پاکستان کے عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہو گا لہذاٰ پاکستان سے لانگ ٹرم تعلقات میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی ملک موجودہ حکمرانوں سے فاصلہ رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں