میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالرکوآزادچھوڑکرملکی معیشت کابیڑاغر ق کیاگیا، اسحاق ڈار

ڈالرکوآزادچھوڑکرملکی معیشت کابیڑاغر ق کیاگیا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4000 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے، ڈالرز کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پرعمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ مالی سال 32 سے 34 ارب ڈالرزکی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کر لی جائیگی۔سحاق ڈار نے کہا ہے کہ جلد روس سے تیل کی خریداری ممکن ہوجائے گی، امریکا سے کہہ دیاہے کہ وہ ہمیں روس سے تیل خریدنے سے نہیں روک سکتا۔مسلم لیگ (ن) کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ دورہ امریکا کے دوران میری امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات ہوئی جس میں روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بات چیت ہوئی، ہم نے امریکی حکام سے کہا کہ آپ ہمیں روس سے تیل خریدنے سے نہیں روک سکتے کیونکہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت بھی روس سے تیل کی خریداری کررہا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملاقات میں طے ہوا کہ ہم روس سے آئل خرید سکتے ہیں، امریکی حکام نے کہا کہ وہ جی سیون کا ایک پلیٹ فارم بنانے لگے ہیں یہ پلیٹ فارم روس سے تیل خریدنے کے نرخ کا تعین کرے گا اس سے اوپر قیمت پر روس سے آئل کوئی نہ خریدے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں