میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو،عمران خان

عدلیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کی عدلیہ اب عوام کے ساتھ کھڑی ہو ، طاقتور جو قانون کے اوپر ہیں ان کو قانون کے نیچے لے کر آئیں اور ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرائیں،حکمران بتائیں انہیں نے غیر ملکی دوروں سے کیا کامیابی حاصل کی ، ملک کو کیا فائدہ ہوا کوئی تعلقات بہتر ہوئے؟ بلکہ حالیہ مہینوں میں پاکستان کا وقار دنیا میں نیچے گیا ہے ،میںجھک جھک کر پائوں پکڑ نے کی خارجہ پالیسی نہیں چاہتا تھا،ہم امریکہ سے ایسی خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جو بھارت کی اپنے لوگوںکے مفادات کیلئے ہے ،حکمران بتائیں ملک معاشی طور پر جس طرح نیچے جارہا ہے اس کا ان کے پاس کیا حل ہے ، ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کا واحد حل صرف صاف اور شفاف انتخابات ہیں،عوام میں غصہ پایا جاتا ہے ،ہم انہیں آئین و قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج کر رہے ہیں ۔ اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ،طیب اردوان اور ترکی کے لوگوں سے افسوس اوراظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آج کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزدای مارچ آہستہ آہستہ کیوں جارہا ہے ، جب آپ نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کرایا ہے تو اس نے آہستہ ہی جانا ہے ، وزیر آباد میں مجھے مارنے کی پوری سازش کی گئی ،یہ پراپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم ملک پر ظلم کر رہے ہیں،ساڑھے تین سال میں انہوں نے ہماری حکومت کے خلاف چار لانگ مارچ کئے ، یہ ہماری حکومت حکومت گرانے کی کوششیں تھیں ،اس کا مقصد این آر او لینا تھا کہ عمران خان کرپشن کے کیسز ختم کر دے ۔انہوںنے کہاکہ یہ لانگ مارچ بالکل مختلف ہے عمران خان کوئی کرپشن کیسز ختم نہیں کرانا چاہتا بلکہ ہم پر امن احتجاج کے ذریعے صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسئلہ لندن میں پھنسا ہوا ہے ، جو سز ا یافتہ مفرور لندن میں بیٹھا ہے اب وہ فیصلے کر رہا ہے ، اسے پتہ ہے کہ انتخابات میں ہار جائیگا اس لئے انتخابات نہیں کرانے ، اپنی ذات کے لئے اپنی کرپشن بچانے کے لئے میرے سے ڈر کر وہ سارے ملک تباہ کر رہا ہے ،تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے ،اپنے آپ کو بچانے کے لئے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں،ان کا توسارا پیسہ باہر پڑا ہے ان کی اولادیں باہر ہیں، شہباز شریف خود پھنسا ہوا ہے ، اس نے شو بازی میں لندن کے اخبار پر ہتک عزت کا دعویٰ تو کیا لیکن اب خود پھنس گیا ہے اور اس پر ایک سے ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ بھی ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں کہ آرمی چیف کون بنے گا؟ ،وہ لوگ جنہوںنے ساری زندگی دیانتداری سے فیصلہ نہیں کیا ایک آدمی میرٹ پر نہیں لگا پہلے خاندان پھر میرٹ آتا ہے ، یہ ان لوگوں کو اوپر لاتے ہیںجن کو رشوت دے سکیں جن کے منہ بند کر ا سکیں ۔انہوںنے میرٹ پر کبھی کوئی کام نہیں کیا ، ان کی بس یہی سوچ ہے کہ ہماری چوری کا پیسہ کیسے بچے گا ،یہ آرمی چیف کا فیصلہ کر رہے ہیں،یہ انتخابات جیت نہیں سکتے اس لئے انتخابات نہیں کرانے پاکستان چاہے بھاڑ میں جائے ، ان پر جب کوئی مشکل پڑتی ہے لندن بھاگ جاتے ہیں،ان کے لئے عذاب ہوتا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا جائے، میں کہتا ہوں مجھے ای سی ایل پر ڈالو ، انہوں نے شاپنگ وہاں کرنی ہے ،علاج وہاں کرانا اور عیدیں وہاںمنانی ہے ،خود یہاں سے چوری کر کے بیرون ملک پیسہ لے جاتے ہیں اور وہاں لوگوں سے کہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کرو۔انہوںنے کہا کہ ہم نے قوم کو بتانا ہے ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے ، سمجھ جائیں ،پاکستان بائیس کروڑ آبادی کا ملک ہے ، اس میں68فیصد آبادی 28سال سے کم عمر افراد کی ہے ،اگر ہم نے ان لوگوں کو آئینی طور پر نہ سکھایا تو یہ سری لنکا کی طرف نکل جائیں گے،نوجوانوں میں شعور آچکا ہے ، ہم لانگ مارچ آئین میں رہتے ہوئے کر رہے ہیں وگرنہ عوام میں غصہ ہے لیکن ہم پر امن احتجاج میں لے کر جارہے ہیں اس پر شکر کرنا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں