این اے ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کراچی میں نادر شاہ ایڈلجی ڈنشا (این اے ڈی) یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ دونوں جامعات میں انٹری ٹیسٹ کا آغاز دن گیارہ بجے ہوا، تاہم وقت سے پہلے امتحانی مراکز کے اطراف شدید ٹریفک جام رہا۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 5 ہزار امیدواروں نے ڈاؤ اور 12 ہزار نے این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ انٹری ٹیسٹ کے باعث سماما روڈ سے صفورا چورنگی تک، جبکہ کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی اور اردو سائنس کالج کے اطراف میں شدید ٹریفک جام رہی۔